سوال میری بہن عمرہ پر ہے وہ پوچھتی ہے کہ کہاں کہاں پر نماز قصر ہوگی اور کہاں پر تمام پڑھنا ہے ؟

جواب شہر مکہ او ر شہر مدینہ مواضع تخییر میں سے ہے اور ان میں قصر پڑھے یا تمام دونوں مرضی ہے لیکن مسجد حرام میں ایک رکعت دس ہزار رکعت کے برابرہے تو اس میں تمام پڑھے تو زیادہ ثواب ملے گا اس کو دیکھ کر پورا پڑھے تو یہ بہتر ہے ورنہ دونون جائز ہے ۔ لیکن یہ اختیار صرف نماز کے لئے ہے روزے میں قصر ہی ہے اس لئے اگر وہاں دس دن قیام کا ارادہ نہیں تو واجب روزہ نہیں رہ سکتے ہیں البتہ تین دن مستحب روزے مدینہ منورہ میں رہ سکتے ہیں اگر چہ دس دن سے کم قیام کا ارادہ رکھتا ہوں