سوال میرا سوال یہ ہے کہ وٹا سٹا کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد خاندان کی مسائل کہ وجہ سے دونوں نےاپنے اپنےبیوی کو طلاق دیا اور ایک طرف سے بیوی اور شوہر دونوں راضی تھا لیکن ایک طرف سے بیوی راضی نہیں تھی اور شوہر نے طلاق دیا ہے لیکن ابھی وہ دوبارہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہے تو اس لڑکی کی ماں کہتی ہے کہ ابھی حلالہ کی ضرورت ہوتی ہے تو کیا یہ صحیح ہے اس کی وضاحت کرے ؟

جواب اگر پہلی یا دوسری طلاق ہواور میاں بیوی دونوں شیعہ ہو تو حلالہ کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر تیسری طلاق ہو یا دونوں میں سے ایک اہل سنت میں سے ہو اور اس نے ایک ہی مرتبہ میں تین دفعہ طلاق کا لفظ استعمال کیا ہو یا تین دفعہ طلاق دیا ہوتو حلالہ کی ضرورت ہوگی اور اگر دونوں شیعہ ہوتو اگر ایک ہی مرتبہ میں تین دفعہ طلاق کا لفظ استعمال کیا ہوتو یہ ایک ہی طلاق شمار ہوگا ۔