سوال میرا سوال یہ ہے کہ میں نے کسی وڈیو میں دیکھا تھا کہ آپ اہل سنت کے ساتھ نماز جماعت میں شریک ہوسکتاہے لیکن میں نے سنا بھی تھا ان کے ساتھ جماعت میں صرف صورتی طور پر ساتھ رہے اور باقی ذکر وغیرہ خود پڑھے اور فرادا کی نیت کرے تو ا سکی وضاحت کرے ؟

جواب آیت اللہ خامنائ کے فتوی کے مطابق آپ ان کے ساتھ مکمل جیسے آپ ایک شیعہ عالم کے ساتھ نماز جماعت پڑھتے ہیں اسی طرح اور اسی نیت سے اہل سنت کے ساتھ بھی پڑھ سکتاہے اتحاد بین المسلمیں کے خاطر لیکن آقاسستانی کے فتوی کے مطابق عام حالت میں نہیں پڑھ سکتاہے لیکن اگر تقیہ کی صورت ہوتو آپ ان کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے ۔