سوال اگر غسل واجب ہوگیا ہوتو کیا حالت نجاست میں روزہ رکھ سکتا ہے اور روزہ رکھ کر غسل کرسکتاہے اور اگر دن بھر کچھ نہ کھایا ہو تو دو پہر کو غسل کرکے روزے کی نیت کرسکتاہے کیا ؟

جواب اگر غسل غسل جنابت ہو یا خواتین کے جو مخصوص غسل ہے جیسے غسل حیض وغیرہ تو ا س صورت میں غسل کیے بغیر روزہ صحیح نہیں ہے لیکن ابھی سردیوں کی موسم میں اگر ٹھنڈے پانی سے غسل کرنہیں سکتاہوپانی گرم کرے تو ایک دو گھنٹہ لکتاہے تو تیمم کرے اور روزہ رکھے اور دن کو غسل کرے ۔اور اگر خواتیں کے ایام عادت میں اگر خون انا بند ہوگیا ہے تو غسل کرے ورنہ روزہ ہی واجب نہیں ہے حیض کے ایام میں اور اگر دن کو کچھ نہ کھایا ہوتو اس صورت میں مستحب روزے کی نیت کرسکتاہے وہ بھی اگر غسل وغیرہ نہ ہوتو ۔