سوال نفَس کی تربيت کیسے کی جائے چودہ معصومین کی نظر میں سوال میں کھانے پینے بولنے کے بارے میں ہے کی کیسے اپنی خواہشات پر قابو کیا جا سکے ؟ دوسرا سوال: آج کل کے معاشرے میں نا محرم کا بغیر حجاب میں ہونا بہت عام سمجھا جاتا ہے۔ تو کیسے اس معاشرے میں اس سے مرد اپنی نظروں کو بچائے اگر غلطی سے انسان کی نظر کسی نامحرم پر پڑ جائے تو کیا یہ گناہ اس کے نام پر لکھا جائے گا؟ تیسرا سوال کونسا ایسا بہترین کام یا عمل ہے جس سے انسان اللہ کے سب زادہ قریب ہوتا ہےاور وہ جس سے وہ اللہ سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے؟

جواب پہلے سوال کا جواب حلال اور پاک کھائیں اور جتنے بھی ھوسکے زیادہ نہ کھائیں دوسرے سوال کا جواب بدون قصد اور بدون ارادے کے نظر کا گناہ نہیں ہے تیسرے سوال کا جواب وہ کام جس کے زریعے اللہ کے زیادہ قریب ہوتاہے وہ ہے اللہ کے لیے محبت اور اللہ کے لیے بغض اور جس سے اللہ سے زیادہ دور ہوتاہے وہ ہے کہ اللہ کے علاوہ دوسروں کے لیے محبت اور دوسروں کے لیے نفرت ۔