سوال میں نے کسی میت کو ہاتھ لگایاہے اور اس کو غسل بھی دیا تھا لیکن بعد میں مجھے غسل کرنابھول گیا اور ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد یاد آیا تو اس کا کیا حکم ہے اور اگر کسی چار رکعتی نماز کو تین پڑھ کرکے مکمل کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب اگر واجب غسل میت کو کرنا بھول کر نماز پڑھے تو نما زکو دوبارہ پڑھنا ہوگا اور اسی طرح چاررکعتی نماز کو تین پڑھے تو بھی نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ۔