سوال کیا مسلمان کسی غیر مسلم سے نکاح سکتاہے َ

جواب مسلمان عورت کافرمردسے نکاح نہیں کرسکتی چاہے دائمی ہو یا غیر دائمی چاہے کتابی ہو یا غیر کتابی۔مسلمان مردبھی اہل کتاب کے علاوہ کافرعورتوں سے نکاح نہیں کرسکتا۔لیکن یہودی اورعیسائی عورتوں کے مانند اہل کتاب عورتوں سے متعہ کرنے میں کوئی حرج نہیں اور(احتیاط لازم کی بناپر)ان سے دائمی عقدنہ کیاجائے اور( احتیاط واجب کی بناء پر) مجوسی عورتوں سے نکاح موقت(متعہ) بھی ایک مسلمان نہ کرے البتہ وہ مردجس کی بیوی مسلمان ہے وہ اس کی اجازت کےبغیر ان سب سے نکاح نہ کرے بلکہ احتیاط واجب کی بناء پر اس کی اجازت سے بھی نکاح کرنا جائز نہیں ہے اوربعض فرقے مثلاً ناصبی جو اپنے آپ کومسلمان سمجھتے ہیں کفارکے حکم میں ہیں اور مسلمان مرداورعورتیں ان کے ساتھ دائمی یاغیردائمی نکاح نہیں کرسکتےیہی حکم مرتد کا بھی ہے۔