سوال نماز جماعت میں اگر امام سے پیچھے رہ جائےتو کہاں سے امام کے ساتھ شریک ہوناچاہے کیا قیام میں امام کے ساتھ شریک ہوسکتاہے یا رکوع کا انتظار کر یا سجدہ میں بھی امام کے ساتھ شریک ہوسکتاہے ؟

جواب پہلی اور دوسری رکعت میں قیام کی حالت میں ہی شریک ہوناضروری ہے کیونکہ دونوں کا وظیفہ سورہ حمد اور سورہ کو پڑھنا ہے لیکن تیسری اور چھوتھی رکعت میں اغا سسیستانی کے فتوی کے مطابق اپ قیام میں بھی شریک ہوسکتاہے اور اپ سورہ حمد کو پڑھے اور امام جب بھی امام رکوع میں جائے اپ بھی ساتھ جائے سورہ حمد کو مکمل کرنا ضروری نہیں ہے لیکن باقی مراجع کے فتوی کے مطابق اگر اپ سورہ حمد کو مکمل کرسکتاہے تو اپ قیام شریک ہوجائے لیکن اپ سورہ کو مکمل نہیں کرسکتاہے تو اپ انتظار کرے اور جب امام رکوع میں جائے تو اس کے ساتھ رکوع میں شریک ہوجائے ۔