سوال کیا پاوں کامسح کرتے وقت انگولی کی سرے سے مسح کرے تو کافی ہے یا ا سے نچلے حصے سے بھی کچھ حصے کوکرنا چاہئے یا صرف اوپر والے حصے کو کرے تو کافی ہے او اگر سر کو مسح کرتے وقت ہاتھ ماتھے کی تری کو لگے تو وضو فورا باطل ہوتاہے یا کس طرح باقی رکھاجاتاہے ؟

جواب انگولی کی نچلی حصے اور اگ والے کو مسح کرنا ضروری نہیں ہے صرف اوپر والے حصے کو مکمل مسح کرے تو کافی ہے اور اگر سر کو مسح کرتے وقت ماتھے کی تری ا س کو لگی ہے تو یہ کرسکتا ہے کہ اگر پورے ہاتھ کونہیں لگی ہے تو جس حصے کو تری نہیں لگی ہے اس حصے سے پاوں کا مسح کرے اور جس حصے کو تری لگی ہے اس کو پاوں کو مسح کرنے میں شامل نہ کرے