سوال بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور انسان مٹی سے بنا ہے پھر آپ لوگ رسول اللہ کی شان میں یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ نور ہیں.برائے مہربانی اس حوالے سے کچھ آیات کے ریفرنس بھی دیجئے گا؟

جواب انسان ااشرف المخلوقات ہے یہ اس وجہ سے نہیں ہے کی انسان مٹی سے پیدا ہوا ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کی انسان مٹی سے خلق ہونے کے باوجود یہ ترقی کرتے کرتے فرشتوں سے بھی اگے نکل جاتاہے لیکن فرشتے جسے خلق کیا ہے اسی طرح ہیں ان پر اس سے اگے جانے کی بات ہی نہیں ہوتی ہے اور فرشتوں کواگے جانے میں کوئی رکاوٹ ڈالنے والا بھی نہیں کیونکہ جب شیطان ان کے ساتھ تھا تو وہ بھی عبادت کررہے تھے تو ان کے عبادت سے وہ اگے نہیں بڑھتے ہے کیونکہ ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تھی لیکن انسان وہ مخلوق ہے جو کافی رکاوٹ اور مشکالات کے ہوتے ہو اللہ کی عبادت کرتاہے تو وہ اگے بڑھتاہے اور اشرف المخلوقات بنتاہے اور حضرت محمد ؐ کو نور کہنا کا مطلب یہ نہیں ہے کی لائٹ کے طرح تارکی میں چمکتا ہوا نظر آئے بلکہ ان کے نور ہونے سے مراد یہ ہے کہ خود چھپی ہوئی چیز نہیں ہے اور دوسروں کوبھی راستہ دیکھانے والا ہے