سوال میرا ایک سوال یہ ہے کی ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ پر عدل کرنا واجب ہے تو کیا جب ہمارے علما کی دوسروں سے بحث ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اللہ پر عدل کرنا واجب ہے تو جو مخلاف گروہ ہے تو کہتے ہیں کہ دیکھو کہ یہ لوگ اللہ پربھی کسی چیز کے واجب ہونے کا حکم کرتاہے تو اس کے وضاحت کرے ؟

جواب ہماارے پاس کچھ مفاہیم ایسے ہے کہ جس کے لیے خاص الفظ نہیں ہے جیسے کسی کام کے لیے ضروری طور پر ہونا چایئے کےلیے واجب کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور اللہ پر واجب ہونے کامطلب یہ نہیں کہ اس کو کرے تو ثواب ملے اور نہ کرے تو عقاب آجائے اور اللہ پر واجب کا معنی یہ ہے کی اللہ عدل نہ کرے تو ظلم کرے یہ تو ممکن نہیں ہے کیونکہ ظلم بھی نہ کرے اور عدل میں نہ کرے یہ تو نہیں ہوسکتا ہے اور العاز باللہ اگر اللہ کو عادل نہ کہے تو ظالم کہنا ہوگا تو یہ کہنا اللہ کی گسستاخی ہے تو پس یہ کہے کہ اللہ عادل ہیں یعنی عدل کرنا واجب ہے کیونکہ یہ نہ ہو تو ظلم کرنا لازم آتا ہے جو کہ االلہ کی طرف سوجھنا بھی گناہ ہے