سوال میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتا ہوں ہمارا انصاف کا نظام آپ بہتر جانتے ہیں اس نظام میں اکثر منشیات فروشوں کو جن سے کوئ چیز برآمد بھی نہیں ہوتی منشیات کا پرچہ وہ بھی وزنی جھوٹ پر مبنی دینا پڑتا ہے کیونکہ افسران کا حکم ہوتا ہے جس کے بعد جھوٹی شہادت بھی دینا پڑتی ھے اگر ایسا نہ کریں افسران کی طرف سے سرزنش ہوتی ہے اس بارے کیا حکم ہے؟

جواب ایک بندہ جو بے گناہ اور بے قصور ہے اس بے چارے پر ظلم کرنے کےلیے کسی افسر کی بات کا ماننا ضروری نہیں ہے اگر افسر کے کہنے پر اس پر ظلم کرے تو اپ اور وہ افسر دونوں برابر کے شریک ہے اس پر ظلم کرنے کی گنا ہ میں اس کے لیے کوئی اور چارہ نہیں ہے ۔