سوال میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز جو کہ دو رکعت نماز اور خطبہ ہے اس کا صحیح وقت کیا ہے اور کب سے شروع ہوتی ہے اور کب ختم ہوتی ہے اور کب پڑھے تو واجب تخییری کی نیت سے پڑھے اور کن شرائط کے ساتھ نماز جمعہ واجب ہوتی ہے اور یہ زوال عرفی اور شرعی سے کیا مراد ہے ؟ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ نماز وحشت میں کا جو مخصوص طریقہ ہے اگر کوئی شخص آیت کرسی اور سورہ قدر کو نہ پڑھ سکتا ہو تو کیا وہ کرے ان کا کیا حکم ہے اگر کیا وہ بھی دو رکعت نماز پڑھے تو ان کو بھی وہی ثواب ملے جو مخصوص طریقہ پر پڑھے پر ملتا ہے اور اس نیت کیا کرے کیا وہی نیت کرے یا ایصال ثواب کی نیت سے پڑھے ؟

جواب نما ز جمعہ کا وقت اذان سے (اگر آذان کو صحیح وقت پر پڑھے تو ) ایک گھنٹہ یا پچاس منٹ میں اگر خطبہ اور نماز کو مکمل کرسکے تو یہاں پر کہا جاتا ہے کہ نماز جمعہ صحیح وقت پر ادا کیا ہے تو جب واجب تخیری کے عنوان سے جب جمعہ پڑے تو پھر نماز ظہر کو دوبارہ پڑنے کی ضرورت نہیں لیکن احتیاط پڑھے تو کوئی اشکال نہیں لیکن واجب نہیں ہے َ اور دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر آیت کرسی اور سورہ قدر نہ پڑھ سکے تو وہ صرف سورہ حمد کو پڑھے اسی نماز وحشت کی نیت سے لیکن ثواب دینا اللہ کا کام ہے اس کے بارے میں ہم اندازہ نہیں لگا سکتا ہے کہ اللہ کس کو کتنا اجر دے گا ۔