سوال 1 اگر کسی جگہ پر چھلم کی مجلس ہورہی ہو اور پم وہاں پر مثلا 10 کلو میڑ تک پیدل سفر کرے تو کیا اس کو بھی اربعیں واک کہ سکتا ہے اور اس کا اربعیں واک پر کوئی اثر تو نہیں پہنچے گا ؟ سوال 2کیا زیارات امام حسین ؑ کا ثواب کسی نیک اور صالح مومن کی زیارت کرنے سے ملے گا ؟

جواب 1ویسے تو امام کی زیارت کے لیے پید ل جانایہ حکم امام کی زیارت کے ساتھ مختص ہے ہم ہر جگہ پر یہی کہے کہ وہ ثواب یہاں پر ملے گا تو ا س کا اثر ختم ہوجائے گا لیکن شعائر حسینیؑ کو عام کرنا اور مجلس کو عام کرنا اور ازادادی کا ماحول بنانا ا س کا اجر ضرور ملے گا جواب 2ویسے امام حسین ؑ کی زیارت کے ساتھ دو حدیث ہمارے پاس موجود ہے امام جعفر صادق ؑ کی ایک حدیث ہے کہ جو ہمارے زیارت کو نہ آسکے وہ ہمارے شیعوں میں سے مخلص اور دیندار مومن کی زیارت کرے اور اس کے گھر ملنے جاے تو ہماری زیارت کا ثواب ملتا ہے اور ایک عبد العظیم حسنی کے بارے میں ہے اس کی زیارت میں یہ جملہ ہے کہ اے وہ جس کی زیارت میں امام حسین ؑ کی زیارت کی ثواب کی امید ہے