اگر ایک عورت کی وفات ہوئی ہے اور اس کا وارث اس کا کئی پدری بھائی ہے بہنیں ہوں تو مال کا تقسیم کیسے ہوگا ؟

جواب مسئلہ نمبر 2704 اگر متوفی کا وارث فقط ایک بھائی یا بہن ہو تو سارا مال اس کو ملے گا اور اور اگر کئی بھائی یا بہنیں ہوں اور سب کے سب سگے بہن بھائی ہو تو مال ان کے درمیان تقسیم ہوگا لیکن ہر بھائی کو بہن سے دگنا ملے گا یعنی بھائی کو دو حصہ اور بہن کو ایک حصہ ملے گا مثلا ایک بہن اور دو بھائی ہو تو مال کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہربھائی کو دو دوحصہ اور بہن کو ایک حصہ ملے گا اور اگر میت کے سگے بہن بھائی ہو تو متوفی کے مادری بہن بھائی ہے تو کو میت کی مال سے کچھ نہیں ملےگا بلکہ تما م مال پدری سگے بھائی اور بہن میں تقسیم ہوگا