سوال 3 مارچ 1927 کا دن ہے۔ ہندوستان میں انگریز کا راج ہے۔ لاہور میں ایک ہندوستانی انگریز گورنر سے ملنے کی درخواست کرتا ہے۔ اجازت ملنے پر حاضر ہوتا ہے اور عرض کرتا ہے کہ لاہور میں کامرس کالج نہیں ہے یہ وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر جواب میں کہتا ہے کہ اگر کوئی عمارت مل جائے تو کل ہی کالج کھول دوں گا دوسرے دن 4 مارچ 1927 کو یہ شخص اپنے گھر کی چابیاں گورنر کے حوالے کرتا ہے اور یوں ھیلے کالج آف کامرس کا قیام لاہور میں عمل میں آیا وہ شخص جس نے اپنا گھر اس کالج کے لیے وقف کیا وہ سر گنگا رام ہیں۔کیا ان کو مرنے کے بعد اس کا فاعدہ ھو گا؟
جواب دنیا میں نیک نامی ہے اور یہ خدمت خلق میں آتا ہے تو برزخ میں شاید کہیں فائدہ ہو لیکن قیامت کے دن نجات کا ذریعہ بننا مشکل ہے۔