سوال مرد اور عورت کا ایک کمرے میں نماز ادا کرنا کیسا ھے جبکہ عورت الگ طرف ھو کمرے کی مگر مرد سے اگے ھو؟ اور چھ فٹ کا فاصلہ بھی ھو،؟

جواب چھٹی شرط:)( احتیاط لازم کی بناپر)ضروری ہے کہ عورت مردسے پیچھے کھڑی ہو اور کم ازکم اس کے سجدہ کرنے کی جگہ سجدہ کی حالت میں مردکے دوزانوؤں کے برابر فاصلے پرہو۔ مسئلہ (۸۷۳)اگرکوئی عورت مرد کے برابریاآگے کھڑی ہواوردونوں بیک وقت نماز پڑھنے لگیں تو(احتیاط واجب کی بنا پر)ضروری ہے کہ نمازکودوبارہ پڑھیں اوریہی حکم ہے اگرایک، دوسرے سے پہلے نماز کے لئے کھڑاہو۔اگرمرداورعورت ایک دوسرے کے برابرکھڑے ہوں یاعورت آگے کھڑی ہواوردونوں نماز پڑھ رہے ہوں لیکن دونوں کے درمیان دیوار یاپردہ یاکوئی اور ایسی چیزحائل ہوکہ ایک دوسرے کونہ دیکھ سکیں یاان کے درمیان دس ہاتھ سے زیادہ فاصلہ ہو(تقریباً ساڑھے چار میٹر)تودونوں کی نمازصحیح ہے۔