سوال فقہ جعفری کے مطابق طلاق کسے ہوتی ہے ؟

جواب فقہ جعفری میں طلاق کے لے تمام شرائط کے سا تھ صیغہ طلاق کو زبان سے جاری کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے اور شرائط یہ ہے سئلہ (۲۵۱۶)جومرداپنی بیوی کوطلاق دے اس کے لئے ضروری ہے کہ بالغ اور عاقل ہولیکن اگردس سال کابچہ بیوی کوطلاق دے تواس کے بارے میں احتیاط کی رعایت کریں اوراسی طرح ضروری ہے کہ مرداپنے اختیار سے طلاق دے اوراگراسے اپنی بیوی کو طلاق دینے پرمجبور کیاجائے توطلاق باطل ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہ شخص طلاق کی نیت رکھتاہولہٰذااگروہ مثلاً مذاق یا مدہوشی میں طلاق کاصیغہ کہے توطلاق صحیح نہیں ہے۔ مسئلہ (۲۵۱۷)ضروری ہے کہ عورت طلاق کے وقت حیض یانفاس سے پاک ہواور اس کے شوہرنے اس پاکی کے دوران اس سے ہم بستری نہ کی ہو