سوال میرا سوال ہے کی جو آن لائن جاب کرتا ہے جسیے کی ایک جاب ہے کہ وہ ہمیں کام دیتا ہے کسی چیز کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے اور اس میں یہ کہا جاتا ہے کہ ترجمہ خود سےکرنا ہے کسی سافت وئیر کو استعمال نہیں کرنا ہے اور کچھ کمپنی کا رول ہوتا ہے کہ آپ جس طرح بھی ہو ترجمہ کرے تو اگر جہاں سافت وئیر استعمال نہ کرنےکو کہا ہے وہاں سافت ویئر کو استعمال کر ے اور ان کو پتہ نہ چلے تو ان پیسوں کا کیا حکم ہے ؟

جواب آنلائن کام بھی انسان کا وقت لیتا ہے تو وہ اگر کسی شرعی احکام کے خلاف نہ ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن جو شرط رکھا ہے وہ ان کا مقصد شرط ہی ہو اور اپنے راز کو دوسروں تک نہ پہنچنا مقصد ہو تو اس صورت میں جو معاہد ہ ہو ا ہے و باطل ہوجاتا ہے لیکن ایسانہ ہو صرف کام مقصد ہو تو اس صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے