سوال میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ جب آپ دین اسلام کی پروی کرتے ہیں تو کچھ چیزیں آپ پر لازمی ہوتی ہے جیسے حجاب اگر اپ اس کی پروی کرتے ہیں تو ٹھہک ہے ورنہ آپ کسی اور دین میں جائے تو کیایہ صحیح ہے کہ کوئی ریاست کسی کو حجاب پرمجبور کرے جب کہ قران میں لااکراہ فی ا لدیں ہے تو کیا مطلب ہے اور جو یہ کہتے ہیں انکا کیا جواب ہوسکتا ہے ؟

جواب دین میں جبر نہیں ہے اس سے مراد دین کو قبول کرنے میں جبر نہیں ہے یعنی کوئی دین کوقبول نہ کرے تو آپ اس کو مجبور کرے دین کو قبول کرنے پر یہ صحیح نہیں لیکن دین میں داخل ہونےکے بعد اس کے قانون کی رعایت کرنا ضروری ہے جیسے آپ کسی آفس میں کام کرتا ہے تو اس کی قانوں کو فالو کرنا ضرروی ہوتا ہےاور جبر نہ ہونےکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جو مرضی چاہے کرے