سوال ایک لڑکا نے کسی لڑکے سے لواط کیا ہے جبکہ وہ دونوں بالغ بہی ہے لیکن مسئلہ نہ جانے کی وجہ سے فاعل نے مفعول (یعنی لواط کرنے والے نے جس شخص کے ساتھ لواط کیا تھا ) کی بہں سے شادی کی ہے لیکن اس کے بعد ان دونوں کو مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تو ان دونوں کا جدا ہو نا واجب ہے یا نہیں ہے ؟وہ دونوں جداہونے کو بھی تیار نہیں تو ان کے لیے کیا راہ حل ہے ؟

جواب اس مسئلہ کی مختلف صورتیں بنتی ہے ان میں سے وہ صورت جو سوال میں بیاں کیا گیا ہے اس میں آیت اللہ سیتانی اور بعض مراجع نے کہا ہے کہ احتیاط واجب ہے ان کے درمیاں نکاح کرنے کو ترک کیا جائے اور چونکہ اس میں احتیاط واجب کہا ہے لہذا ایسے مسائل میں ہم دوسرے مجتھد کی طرف رجوع کرسکتا ہے اور آیت اللہ اسحاق فیاض کا فتوی ہے کہ ان چار صورتوں میں سے اس صورت میں حرام ابدی نہیں ھے لہٰذا اس میں آیت اللہ فیاض کی تقلید کرے اور نکاح کو دوبارہ پڑے