میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اس سال کسی سے قرض لیا تھا جو کہ میں اس سال ادا نہیں کرسکا کیا اس قرض پر خمس واجب ہے یانہیں جبکہ میرے خمس کی تاریخ بھی اچکی ہے ؟

جواب آپ کے خمس کے تاریخ کو اگر آپ کے پاس بچت کی صورت میں کوئی پیسہ یا مال موجود ہو تو اس پر خمس واجب ہوگا یہ جو قرضہ آپ پر ہے یہ کسی اور کا مال ہے اس پر خمس واجب نہیں ہے ۔