میرا سوال ہے نماز مین پہلے اور دوسرے سجدے کے درمیان میں اگر تکبیر کہنی ہے اور دعا بھی پڑھنی ہے تو تکبیر کتنی دفعہ کہی جائے گی دو سجدوں کے درمیان میں جب اٹھ کر بیٹھتے ہیں پہلے سجدے سے؟

دو سجدوں کے درمیان، پہلے سجدہ سے سر اٹھا کر سکون سے بیٹھنے کے بعد ایک دفعہ تکبیر پڑھی جاتی ہے پھر ذکر ”اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ“ پڑھنے کے بعد دوسرے سجدہ کے لیے سجدہ جانے سے پہلے ایک اور دفعہ تکبیر پڑھی جاتی ہے۔ البتہ یہ دونوں تکبیر مستحب ہے۔ واجب نہیں ہے۔ یعنی اگر یہ تکبیریں نہ پڑھی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔