ہمارے یہاں کشمیر میں حکومت کی طرف سے آنگن وادی سنٹر منظور ہوتے ہیں، اس سنٹر میں چھوٹے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے، پر اصل میں سنٹر منظور کروا کے سرکاری نوکری لیتے ہیں، مگر پڑھنے کے لیے بچے نہیں ہوتے ہیں، صرف ان کا نام ہوتا ہے، ٹیچر سرکاری تنخواہ بھی لیتے ہیں اور ان بچوں کے نام کو جو راشن آتا ہے وہ بھی خود رکھ لیتے ہیں تو کیا ایسے تنخواہ لینا راشن لینا جائز ہے؟
اس طرح تنخواہ ، راشن یا دیگر اس سنٹر کے نام سے متعلقہ چیزیں لینا اور استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔