اور کیا لڑکی کو سیکرٹری رکھا جا سکتا ہے؟

اگر محرم ہو تو کوئی حرج نہیں، یا جس آفس میں کام ہوتا ہے وہاں خواتین ہی کام کرتی ہیں اور سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہو تو کوئی حرج نہیں، اس کے علاوہ شرعی حدود میں رہتی ہوئی کام کر سکتی ہو تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر ماحول ایسا ہو کہ وہاں عفت و عزت کی حفاظت ممکن نہ ہو یا مشکل ہو تو ایسی جگہوں پر خواتین کا کام کرنا صحیح نہیں ہے۔ مخلوط ماحول میں بھی خواتین کے لیے سیکرٹری جیسے کام پر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔