حضرت ابو طالب (ع) کے بارے میں یہ جو کہا جاتا ہے کہ رسولِ خدا کی حفاظت کی خاطر اپنے بچوں کے ساتھ ان کا بستر تبدیل کیا کرتے تھے۔ یہ کونسے دور کی بات ہے؟ آیا یہ شعب ابی طالب کے دور کی بات ہے یا حضرت علی (ع) کی ولادت سے پہلے کی بات ہے؟

شعب ابیطالب کے دور میں رسول اکرم (ص) کے لیے ایسا کرتے تھے کبھی کبھار بچے نہ بھی ہوں پھر بھی رسالتمآب کے لیے ایسا کرتے تھے۔ اور حضرت علی (ع) کی ولادت سے پہلے تو آنحضرت (ص) کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھا، رسالت کا اعلان ہونے کے بعد سے خطرہ لاحق ہوا ہے۔ تو یہ سلسلہ امام علی (ع) کی ولادت باسعادت کے بعد ہی تھا۔