زیارت وارثہ کسی بھی وقت پڑھ لینی چاہیے یا اس کے پڑھنے کا کوئی خاص وقت ہوتا ہے؟

زیارت امام حسین (المعروف زیارتِ وارثہ) کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔ سب سے بہتر کربلا معلی میں جب حرمِ امام حسین(ع) پہ پہنچو تو وہاں پڑھنا چاہیے، اس کے علاوہ روایات میں روز عرفہ (9 ذی الحج) کو، اور عید الاضحیٰ کے دن اور رات میں پڑھنے کی زیادہ تاکید آئی ہے اور زیادہ ثواب کا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی وقت کہیں سے بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ شب جمعہ، روز جمعہ کو پڑھنے کا ثواب بھی زیادہ ہے۔