محرم الحرام میں یہ جو بعض لوگ اپنے حلقہ بندیوں میں زنجیر زنی کرتے ہیں، اور جو بہت شدید اور سخت قسم کے ماتم کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں آیۃ اللّٰہ خامنہ ای (مد ظلّہ العالی) کیا فرماتے ہیں؟

زنجیر زنی اور قمہ زنی سے آیۃ اللہ سید خامنہ ای (مدظلہ العالی) منع فرماتا ہے۔ جبکہ آیۃ اللہ سیستانی (مدظلہ العالی) اس مسئلہ میں خاموش ہیں اور کوئی فتویٰ نہیں دیا ہے۔ اور باقی عزاداری، یعنی آہ و بکاء کرنا، سینہ زنی کرنا اور غمگین حالت میں رہنا وغیرہ جائز ہے۔ بلکہ اس کا احادیث میں ذکر ہے جیسے معصوم(ع) کا فرمان ہے: ”مَنْ بَکیَ اَو اَبْکَی اَو تَبَاکی وجبت له الجنة“ یعنی جو امام حسین علیہ السلام کی مصیبت پر روئے، رُلائے یا رونے کی شکل اختیار کرے تو اس کے لیے جنّت ہے۔