آغا جان کچھ دوستوں کا سوال ہے کہ زہن میں برا خیال یا سوچ کی وجہ سے رطوبت (مدی) خارج ہوتی ہے بعض اوقات زیادہ قطرے نکلتے ہیں اور جسم اور کپڑوں پر بھی لگتے ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے۔ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

وہ رطوبت جو کبھی کبھی شہوت کی بنا پر مرد کے آلۂ تناسل سے خارج ہوتی ہے اسے ”مذی“ کہتے ہیں اوروہ پاک ہے۔اس کے علاوہ وہ رطوبت جو کبھی کبھی منی کے بعدخارج ہوتی ہے، جسے ”وذی“ کہا جاتا ہے یا وہ رطوبت جو بعض اوقات پیشاب کے بعد نکلتی ہے اور اسے ”ودی“ کہا جاتا ہے پاک ہے، بشرطیکہ اس میں پیشاب کی آمیزش نہ ہو۔ مزید یہ کہ جب کسی شخص نے پیشاب کے بعد استبراء کیا ہو اور اس کے بعد رطوبت خارج ہو جس کے بارے میں شک ہو کہ وہ پیشاب ہے یا مذکورہ بالا تین رطوبتوں میں سے کوئی ایک تو وہ بھی پاک ہے۔