قبلہ، یہ ازدواج میں دونوں کے واجب حقوق کون سے ہیں؟ یعنی 1. بیوی کے مرد پر واجب حقوق کونسے ہیں؟ 2. ایسے ہی شوہر کے بیوی پر واجب حقوق کونسے ہیں؟ 3. اچھا 1 چیز اور بھی کلئیر کر دیجیئے برصغیر کے اندر جب شادیاں ہو جاتی ہیں تو بعض لڑکیاں کہتی ہیں ہم سسرال کے کام کیوں کریں؟ شرعی لحاظ سے ہم پر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ھے وغیرہ کہ جس سے گھر میں فساد جنم لیتا ھے۔ اس بارے میں درمیانی راہ کیا ھے کہ جس سے گھروں میں فسادات برپا نہ ہوں؟ 4. شادی کے خوشی کے موقع پر اکثر حضرات رشتہ داروں کے سروں پر پیسے (نوٹ) رکھتے ہیں جسکو سادہ زبان میں ویل کہا جاتا ھے وہ مراثی حضرات لے لیتے ہیں... یہ کیسی رسم ھے؟

1۔ شوہر پر بیوی کے حقوق: بیوی کے لیے مناسب مکان کا بندوبست کرنا اس کے لیے مناسب لباس فراہم کرنا۔ (موسم کے حساب سے) اور مناسب کھانا مہیا کرنا۔ 2۔ بیوی پر شوہر کا حق: شوہر کی جنسی خواہشات کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے غیر ضروری کاموں کے لیے باہر نہ نکلے۔ اس کی اجازت کے بغیر ایسا کام نہ کریں جو اس کے حقوق کے تلف ہونے کا سبب بنے۔ 3۔ شادی کے اہداف میں سے ایک نسل بڑھانا ہے۔ لیکن یہی نسل بڑھانا ہی اس کا ہدفِ نہائی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر معاشرتی امور کو بھی شادی کے ذریعے حل کرنا بھی مقصود ہے۔ اور معمولا شادی کا مقصد اور ہدف گھر چلانا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بیوی پر یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ گھر کے امور کو بھی سنبھال لیں۔ تاکہ ایک پر امن اور ترقی کی جانب گامزن معاشرہ تشکیل ہو۔ 4۔ یہ رشتہ دار حضرات سر پر جو پیسے رکھتے ہیں اس رسم کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ لیکن ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔