حکومت پاکستان کے تحت نیشنل سیونگ کے جو مختلف سکیمیں ہیں جیسے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر پروفٹ (فائدے) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

اگر جس بینک میں مذکورہ سکیم کے تحت پیسے رکھتے ہیں اور آپ آیۃ اللہ سیستانی کے مقلد ہیں تو اس بینک سے ملنے والا فائدہ لے سکتے ہیں لیکن جتنا فائدہ حاصل ہو اس کا آدھا حصہ فقراء اور ضرورتمندوں میں تقسیم کریں باقی آدھا حصہ استعمال کر سکتے ہیں۔