ایک سوال ہیں اگر کوئی شخص کسی کی تصویر دیکھے روزے کی حالت میں اور اس کوئی چیز خارج ھو تو وہ کس چیز کا حکم رکھتی ہیں

اگر وہ رطوبت (1)شہوت کے ساتھ (2)اور اچھل کر باہر آئے اور (3)اس کے باہر آنے کے بعد بدن سست ہو جائے تو وہ رطوبت منی کا حکم رکھتی ہے لیکن اگر ان تین نشانیوں میں سے کوئی بھی یا ان میں سےبعض نہ پائی جائے تو منی کا حکم نہیں رکھتی، لیکن حالت مرض میں (شک کے مقام میں) ضروری نہیں ہے رطوبت اچھل کر باہر نکلے اور باہر نکلنے کے وقت بدن سست ہو بلکہ اگر صرف شہوت کے ساتھ باہر نکلے تو منی کا حکم رکھتی ہے۔ پیشاب اور منی کے علاوہ جو رطوبتیں پیشاب کے مقام سے نکلتی ہیں اس کی تین قسم ہیں: اوّل: وہ رطوبت جو کبھی شہوت کی وجہ سے مردسے خارج ہوتی ہے اسے مَذی کہتے ہیں۔ دوّم: وہ رطوبت جو کبھی منی کے بعد خارج ہوتی ہے اسے وَذی کہتے ہیں۔ سوّم: وہ رطوبت جو کبھی کبھی پیشاب کے بعد نکلتی ہے اسے وَدی کہتے ہیں یہ تمام رطوبتیں اس صورت میں پاک ہیں جب اپنی جگہ سے نکلنے کے بعد پیشاب اور منی سے آلودہ نہ ہوں۔