ماھواری خون میں مولا رضا کی روضے کو ہاتھ لگائی بغیر حرم سے لوٹ کر آنے سے کیا مولا کی زیارت ہوسکتی ہے؟

ماہواری کے ایام میں کسی خاتون کو اطراف روضہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اور زیارت میں روضہ کو ہاتھ لگانا ضروری بھی نہیں کہ اگر روضہ کو ہاتھ نہ لگے تو زیارت ہی کافی نہ ہو، ایسا نہیں ہے۔ بلکہ روضۂ مطہرہ سے دور رہ کر بھی مفاتیح الجنان اور دیگر زیارت اور دعاؤں والی کتابوں میں مذکور زیارات پڑھیں، اِن شَآءالله اس کی زیارت ہوجائےگی۔