مجھے یہ پوچھنا تھا کہ یہ عرفہ کیا ہوتا ہے،، اور اس میں جو مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی ہوتی ہے، وہ کیا ہوتا ہے؟ اور وہ کیوں ہوتی ہے؟ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ شکریہ

عرفہ کا لفظی معنی معرفت اور پہچان سے ہے۔ اور اصطلاح میں ذی الحجہ کی نو تاریخ کو روز عرفہ کہا جاتا ہے۔ حج پہ جانے والے حجاج جو مکہ میں موجود ہوتے ہیں وہ ذی الحجہ کی نو تاریخ کو عرفات میں جاتے ہیں۔ اور وہاں جا کر دعا، مناجات انجام دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان میں کسی کا توبہ قبول نہیں ہو گیا ہو اور گناہ نہیں بخشا گیا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ حج پہ جا کر عرفات کو درک کریں۔ اور وہاں (عرفات میں) روز عرفہ جا کر دعا کریں گے اور استغاثہ کریں گے تو اسے معافی مل جاتی ہے۔ اور مرحومین کے لئے اس دن دعا کی جائے اور مرحومین کو اس دن یاد کر کے ان کی مغفرت کے لئے تلاوتِ قرآن کی جائے اور دعا کی جائے تو الله تعالیٰ-ج ان کی مغفرت فرماتا ہے۔ اِن شَآءالله!