اگر ہم موبائل یا ٹی وی پر ریکارڈڈ تلاوتِ قرآن مجید لگا دی جائے اور ساتھ ساتھ دیگر کام بھی کرتے جائیں۔ یعنی تلاوت بھی سنے اور کام بھی کرتا رہے، تو کیا یہ مناسب ہے؟ اور کیا تلاوت قرآن مجید کی بے حرمتی تو نہیں ہوگی؟

اس وقت آپ کا ارادہ اورنیت کیا ہے، یہ دیکھنا ہوگا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کیوں صرف کام کروں ، بلکہ تلاوت بھی سُنی جائے۔ تو یہ نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحسن عمل ہے اور عبادت بھی ہے، کہ آپ تلاوت سننے کا ثواب بھی کما رہے ہیں اور اپنا کام بھی کر رہے ہیں۔ لیکن اگر ایسا ہو کہ تلاوت سن رہے تھے اور موبائل یا ٹی وی وغیرہ پر تلاوت چل رہی ہے، اسی دوران آپ کسی کام میں لگ جائیں اور تلاوت بس ایسی ہی چل رہی ہے۔ تو یہ قرآن مجید اور تلاوتِ قرآن مجید کے ساتھ مناسب نہیں ہے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کام کرتے ہوئے تلاوت کی جانب بھی متوجہ نہیں ہے تو اسکے لیے بہتر ہے کہ تلاوت کلامِ پاک کو بند کرے اور اپنے کام میں مشغول ہو جائے۔