اگر کوئی شخص کسی سے قرضہ لے اور قرضہ واپس کرنے سے پہلے وہ شخص (جس سے قرضہ لیا گیا تھا) فوت ہو جائے۔ تو اس کے پیسے جو دوسرے شخص کے گردن پر بطور قرض ہے کیسے لوٹائے جا سکتے ہیں؟ چونکہ وہ شخص مر گیا ہے اس لئے کیا اس کی جانب سے صدقہ کر سکتے ہیں؟

ایسی صورت میں قرضہ ان کے وارثین کو لوٹانا چاہیے۔ اس میں ترتیب درجات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ سب سے پہلے اس کی اولاد ہو تو ان کو لوٹا دیں،اور اگر والدین یا ان میں سے ایک موجود ہو تو ان کو دیں۔ اس کے بعد درجہ آتا ہے بہن بھائی کا۔ اگر اس کا کوئی بھائی یابہن ہے تو ان کو لوٹا دیں، نہیں تو اس کے چچا، ماموں وغیرہ کا درجہ آتا ہے، ان میں سے جو بھی زندہ اور موجود ہو انہیں لوٹا دے۔ اور اگر شوہر یا بیوی موجود ہو تو اسے بھی دیا جا سکتا ہے۔ اگر وارثین کے کسی بھی درجہ میں کوئی بھی شخص اس دنیا میں موجود نہ ہو تو اس کے نام پہ صدقہ دینا چاہیے۔