حضرت سید امام علی علیہ السلام نبی پاک صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ بقیہ تمام۔ انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل ہیں، کیا یہ عقیدہ صحیح ہے؟ اور اس عقیدے کے ثبوت میں کوئی دلیل دیجئے۔ شکریہ

جی، امیر المؤمنین حضرت امام علی ابن ابیطالب(علیہماالسلام) کو رسول اکرم حضرت محمد (صلعم) کے بعد تمام انبیاء کرام پر فضیلت حاصل ہے۔ یہ عقیدہ بالکل درست ہے۔ اور اس کے اثبات کے لیے نماز کے تشہد میں درودِ پاک کی تلاوت اور قرآن مجید میں آیۂ مباہلہ واضح دلیل ہے۔