جمعہ کی دو رکعت سے پہلے اور بعد میں کیا کچھ اور نوافل پڑھے جاتے ہیں کیا؟ انتہائی شکریہ جناب۔

مستحب نمازیں بہت سی ہیں جنہیں نافلہ کہتے ہیں اور مستحب نمازوں میں سے روزانہ کے نافلوں کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ یہ نمازیں روزجمعہ کے علاوہ چونتیس رکعت ہیں جن میں سے آٹھ رکعت ظہر کی، آٹھ رکعت عصر کی، چاررکعت مغرب کی، دو رکعت عشا کی، گیارہ رکعت نمازشب (یعنی تہجد) کی اور دورکعت صبح کی ہوتی ہیں اور چونکہ( احتیاط واجب کی بناپر) عشاکی دورکعت بیٹھ کرپڑھنی ضروری ہیں اس لئے وہ ایک رکعت شمارہوتی ہے۔لیکن جمعہ کے دن ظہر اور عصر کی سولہ رکعت نافلہ نمازوں پر چار رکعت کا اضافہ ہوجاتاہے اوربہترہے کہ یہ پوری کی پوری بیس رکعتیں زوال سے پہلے پڑھی جائیں ۔سوائے ان کی دو رکعت نماز کہ جس کے لئے بہتر ہے کہ زوال کے وقت ادا کی جائیں۔