یہ جو کارپٹ ہے، اس پر سجدہ کیوں نہیں ہو سکتا؟ یعنی اس پر سجدہ کیوں صحیح نہیں سمجھا جاتا؟

یہ کارپٹ اجزائے زمینی کی اصل حالت پر باقی نہیں ہے۔ اور اب یہ کپڑے اور لباس کے زمرے میں شامل ہے، اور جس چیز پر سجدہ کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں ایک روایت منقول ہے کہ زمین اور زمین سے نکلنے والی چیزوں پر سجدہ صحیح ہے مگر اینکہ مأکولات (کھانے کی چیزوں میں) اور ملبوسات (جو لباس وغیرہ) پر سجدہ نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا کارپٹ ملبوسات میں شامل ہے اس لیے اس پر سجدہ درست نہیں سمجھا جاتا۔