جناب، کیا صرف ہاتھ دھو کے بغیر وضو قرآن پاک یا احادیث نبویہ صلی الله تعالی علیہ والہ وسلم کا اردو ترجمہ کتاب چھو کے مطالعہ کرسکتے ہیں۔ جب کہ عربی عبارت کو نہ چھوئے جانے کی احتیاط بھی کی جائے؟

جی، قرآن مجید کے اردو ترجمہ یا عبارات کے درمیان حاشیہ وغیرہ کو بغیر وضو کے چھونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ صرف کلام الله کی عربی عبارت کو مس نہیں کرنا چاہیے۔