آغا سیستانی کا مقلد ہوں،کیا عورت کا نماز میں صرف پاؤں کے تلووں کو چھپانا واجب ہے یا پورا پاؤں، اگر نامحرم کی موجودگی میں نماز پڑھ رہی ہو تو؟

عورت کے لیے نماز میں پورے بدن یہاں تک کہ ہاتھ کی کلائی پیر کی پنڈلیاں ، گردن، سر اور بال کا چھپانا ضروری ہے ، گرچہ ایسی جگہ نماز پڑھ رہی ہو جہاں پر کوئی موجود نہ ہو۔ لیکن تین حصے کا چھپانا ضروری نہیں ہے: الف: چہرے کا وہ حصہ جیسے اسکارف جو معمول کےطور پر نہیں چھپاتا (جب کہ اسکارف کو گلے سے باندھ رکھا ہو) ب: ہاتھ گٹے سےلے کر انگلی کے سرے تک ج: پیر ٹخنے سے لے کر نیچے تک لیکن توجہ ہونی چاہیے کہ نا محرم سے ٹخنے سے نیچے کا حصہ بھی چھپانا واجب ہے پس اگر ایسا ہو کہ نا محرم مرد نماز میں اس کے پیر کو (ٹخنے سے نیچے کے حصے کو) دیکھ رہا ہو تو عورت پر اس کا بھی چھپانا واجب ہے۔