میرے والد صاحب اللہ کی رحمت میں چلے گئے۔ غسل دینے کے بعد جب خواتین میں میت رکھی ہوئی تھی ایک خاتون جو ماہواری کی حالت میں تھیں اور انہیں اس بات کا یقینی علم نہیں تھا اور حواس میں نہیں تھیں، انکا ہاتھ میت کو لگ گیا۔ تدفین کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اس حالت میں ہیں تو کیا اسکا اب کوئی کفارہ ہے اور میت کیلئے کوئی مشکل تو نہیں ہوگی کہ ہمیں اسکا کوئی وظیفہ کرنا پڑے؟
نہیں, میت کے لیے کوئی مشکل نہیں ہوگی، اِن شَآءالله!۔ اور اس عورت پر بھی کوئی کفارہ نہیں ہے۔