کیا کونڈے (نیازِ امام جعفر صادق-ع) کی نیاز کوئی خاص کھانا ہوتا ہے؟ میٹھا یا نمکین کوئی بھی نیاز بنا سکتے ہیں؟ اور بازار سے بنا ہوا کھانا بھی کونڈے کی نیاز میں دے سکتے ہیں؟

اس کا کوئی خاص کھانا مقرر نہیں ہے۔ چونکہ یہ نیاز ہے خاص طور پر غریبوں اور ضرورتمندوں کو دینا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ اس میں میٹھا یا نمکین سب شامل ہے۔ کچھ بھی بنا کر دے سکتے ہیں۔ اور گھر میں ہی بنا کر کھلانا زیادہ مناسب ہے۔ اگر بازار سے بنا ہوا کھانا بھی نیاز کے طور بر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔