آغا صاحب، ہاتھ کا آپریشن ہوا ہوا ہو اور ڈاکٹر نے ہاتھ کو پانی میں ڈالنے سے منع کیا ہواس صورت میں وضو کیسے کیا جائے؟

اگر وضو کے اعضاء میں سے کوئی خاص حصہ پر ہی پانی ڈالنے سے منع کیا گیا ہے تو اس حصہ پر پٹی کروا کے باقی حصوں پر وضو جبیرہ کرے۔ اور اگر زیادہ حصہ یا پورے اعضائے وضو پر پانی ڈالنے سے منع کیا گیا ہے یا پانی بدن کے لیے نقصاندہ ہو تو پاک مٹی پر تیمّم کرے۔