Asalam alaikum Maulana I wanted to ask about the isnaad about NadeAli. Does it comes from Allah through Gibrael(AS) and reached us through Hadees, or it is a saying or sunnah of imams(AS) or it was created in the later times in the history. Also when should we read it, is there any time or way to reciting it.

وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته یہ ”نادِ علی“ جو ہے، کوئی آسمان سے اللہ تعالیٰ (ج) کی جانب سے نازل ہونیے والی کوئی کلام الٰہی بھی نہیں اور نہ ہی یہ رسول اکرمؑ نے ایسے الفاظ میں پڑھا ہے۔ اور نہ کسی امام معصوم (ع) کی جانب سے ایسے الفاظ کوئی عبارت ثابت ہے۔ یہ ”ناد علیؑ“ کا مطلب؛ علی (علیہ السلام) کو پکارو یا بلاؤ وغیرہ ہے، اس لیے امام علی علیہ السلام کو اور باقی ائمۂ معصومین(ع) کو مصیبت اور پریشانی کے عالم میں وسیلہ کے طور پر پکارنا اور استغاثہ کرنے کے حوالے سے روایات موجود ہیں۔ لیکن ”ناد علیؑ“ جن الفاظ کی ترتیب کے ساتھ آج ہمارے پاس موجود ہے، اسی ترتیب کے ساتھ کسی معصومؑ کی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔