اگر ایک لڑکی کا عقد متعہ کسی لڑکے کے ساتھ، اس کے ولی کی اجازت کے ساتھ یا ولی کی عدم موجودگی کی بنا پر، پڑھ دے۔ اب لڑکی اورلڑکا آپس میں مباشرت کرسکتے تھے لیکن انہوں نے مباشرت نہیں کی، ہمبستری نہیں کی۔ اب جب ان کی متعہ کی مدت ختم ہو جائے یا لڑکا مدت بخش دے لڑکی کو، تو کیا لڑکی پر عدۃ گزارنا ضروری ہوتا ہے یا نہیں؟
صرف نکاح ہوا ہو اور ہمبستری وغیرہ نہیں ہوئی ہے تو مدت معاف کی جانے کے بعد یا مدت ختم ہونے کے بعد لڑکی پر عدۃ گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے ہی مدت ختم ہو آگے کسی سے نکاح کر سکتی ہیں۔