اگر نماز جنازہ پڑھانے والا پیش نماز اہل سنت کا ہو تو کیا اس کے پیچھے ہم نماز جنازہ ہو سکتا ہے؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو نیت کیسے کی جائے گی؟ کیونکہ اہل سنت والوں کے ہاں نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہیں جبکہ اہل تشیع کے ہاں 5 تکبیریں۔ تو کیسے نیت ہوگی۔

نماز جنازہ جو ہے وہ شکلاً نماز جماعت نظر آرہی ہوتی ہے ورنہ اس میں پڑھی جانے والی تکبریں اور دعائیں ہر ایک نمازی پڑھیں گے در حقیقت نماز جماعت نہیں ہے جیسے ہم پنجگانہ نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ تو گویا کہ ایسا ہے کہ نمازیوں کی کئی صفیں اور لائنیں لگی ہوئی ہیں، اور سب سے اگلی صف میں ایک اہل سنت نمازی نماز پڑھ رہا ہے۔ اور آپ بھی ان کے ساتھ پیچھے کسی صف میں نماز پڑھ رہے ہیں جب وہ چار تکبیرں کہہ کر نماز ختم کرے گا تو آپ چوتھی تکبیر کے بعد اپنی نماز کو جاری رکھتے ہوئے پانچویں تکبیر بھی کہے۔ اس طرح آپ کی نماز درست ہوگی۔ اور نیت اس طرح کی جاتی ہے کہ میں ”فلاں میت کی نماز جنازہ پڑھتا ہوں قربۃ الی اللہ“ مثلاً