ایک عمل بتایا گیا ہے جو مندرجہ ذیل دعا اور سورتوں پر مشتمل ہے: ١۔ آیۃ الکرسی ٢۔ سور الحمد ایک مرتبہ ٣۔ کوئی بھی ایک قرآنی سورہ ایک مرتبہ ٤۔ سورہ اخلاص کو پانچ مرتبہ ٥۔ سورہ کوثر پندرہ مرتبہ ٦۔ درود شریف سو مرتبہ یہ چھ اعمال انجام دینے ہیں، آخر میں بتایا گیا ہے کہ ان اعمال کو کرنے کے بعد چار انبیاء (حضرت آدمؑ، ، حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیؑ اور حضرت محمدؐ) کے ارواح مقدسہ کو ہدیہ کرنا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم حیض کی حالت / ایام میں یہ اعمال بجا لا سکتے ہیں یا نہیں؟
حائں کےلیے مندرجہ زیل چیزیں جائز نہیں: ۩ نماز نہیں پڑھ سکتیں، ۩ روزہ نہیں رکھ سکتیں، ۩ قرآن مجید کے الفاظ کو چھونا جائز نہیں، ۩ اور واجب سجدہ والی سورتوں کی تلاوت جائز نہیں۔ ان کے علاوہ سوال میں درج سورتوں اور دیگر دعاؤں، مناجات کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔