بچپن سے بڑوں سے سنتی آئی ہوں کہ دوپہر کے وقت قرآن مجید کی تلاوت نہ کرو، کیونکہ فرشتوں کو آنے میں تکلیف ہوتی ہے، جبکہ ہم نماز بھی دوپہر کو پڑھتے ہیں توقرآن کیوں نہیں۔؟

یہ بالکل بیہودہ بات ہے۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فرشتوں کو اللہ تعالی-ج نے ایسی طاقت دے رکھی ہے کہ ایک لحظہ (سکینڈ سے بھی کم وقت) میں عرش سے زمین پر آ سکتے ہیں۔