بندوق کے ذریعے تیتر وغیرہ کا شکار کرتے ہیں۔ تو کیا اسے صرف اللہ اکبر کہہ دے تو حلال ہو جاتا ہے یا اسے چھری وغیرہ سے بھی زبح کرنا ضروری ہے؟

اگر اس جانور پر بندوق سے فائر کرنے کے بعد اس کے پاس پہنچنے تک وہ زندہ پائے تو اسے زبح کرنا ضروری ہے۔ اور اگر وہاں پہنچنے تک وہ زندہ نہ ہو۔ اسی فائر سے وہ مر گیا ہو تو اگر بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھ کر بندوق چلایا ہو، اور بندوق کی گولی جو اس جانور کو لگی ہے ، آہنی ہو (یعنی لوہے کی ہو) تو وہ جانور حلال ہے بغیر زبح کیے۔